پنجاب کابینہ نے مالی سال 2022-23 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی
1 min readلاہور: پنجاب کابینہ نے صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 2022-23 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے ۔
پنجاب کابینہ نے صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 2022-23 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی جبکہ کابینہ نے ضمنی بجٹ مالی سال 2021-22 کی بھی منظوری دی۔
اجلاس میں نئے مالی سال کے مالیاتی بل اور مالی سال2021-22 کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دے دی گئی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.