شام: اسرائیلی حملے کے بعد تمام فضائی آپریشنزمعطل

Published 11 Jun, 2022 03:03pm 1 min read

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی حملے کے باعث بین الاقوامی ایئرپورٹ پر تمام فضائی آپریشنز روک دیئے گئے۔

شامی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ تکنیکی خرابی کے باعث بند کیا گیا جبکہ ایئر ڈیفنس سسٹم نے کئی اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ شام آنے والی تمام پروازیں حلب ایئرپورٹ جائیں گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.