پہلے ون ڈے میں خوشدل شاہ کی 23 گیندوں پر 41 رنز کی شاندار اننگز

Published 09 Jun, 2022 10:11am 1 min read

ملتان : ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے دل خوش کردیا۔

پاکستان کو مشکل پڑی تو خوشدل شاہ نے 23 گیندوں پر 41 رنز داغ دیئے، انہوں نے 4 بلندو بالا چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

ادھر کپتان بابراعظم نے اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ بھی خوشدل شاہ کو دے دیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.