قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 22 افراد جاں بحق

Updated 08 Jun, 2022 04:08pm 1 min read

کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں قومی شاہراہ پر مسافر وین کھائی میں گرنے سے5بچوں اور5خواتین سمیت 22افراد جاں بحق اوربچہ زخمی ہوگیا۔

بدھ کے روز بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں لورالائی سے ژوب جانے والی مسافروین اخترزئی ادولہ کے مقام پر کھائی میں جاگری،جس کے نتیجے میں مسافر وین میں سوار 12مرد،5خواتین اور 5بچےجان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

ڈی سی قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کاکڑ کے مطابق حادثہ اخترزئی ادولہ کے مقام پر پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں، ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

حادثےمیں جاں بحق افراد اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیاگیا اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.