مسلح افواج کی بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت

Published 06 Jun, 2022 02:17pm 1 min read

راولپنڈی: پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)رہنماؤں کے نبی اکرم ﷺکی شان میں توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی حکام کے نبی اکرم ﷺ کی شان میں توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ یہ اشتعال انگیزاور افسوس ناک عمل مسلمانوں کیخلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف نفرت کتنے عروج پر ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.