پی ٹی آئی شہباز حکومت کو تسلیم نہیں کرتی: بابر اعوان

Updated 06 Jun, 2022 04:11pm 1 min read

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی شہباز حکومت کو تسلیم نہیں کرتی، ہمارے ایم این ایز کو جو نوٹسز جاری کئیے گئے وہ غیر آئینی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ قاسم سوری جب ڈپٹی سپیکر تھے تو انہوں نے استعفے منظور کر لئیے تھے، ہمارا کوئی ایم این اے وہاں نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زہر کھانے کے پیسے نہیں ہیں لیکن شرم کھانے کے پیسے لندن میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے کیسز خیبرپختونخوا میں منتقل ہونا چاہئیے، کے پی کے میں بھی آزاد عدالتیں ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.