وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی

Published 02 Jun, 2022 05:48pm 1 min read

حکومت نے غلام نبی میمن کو انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

پولیس سروس اَف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر اِن دنوں ایڈیشنل آئی جی سندھ کے عہدے پر تعینات ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو غلام نبی میمن کو آئی جی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اس سلسلے میں کئی ناموں پر غور کیا تاہم غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے سے متعلق کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی۔

خیال رہے کہ غلام نبی میمن اس سے قبل آئی جی کراچی اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.