لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیخلاف درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی
1 min readلاہور: لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کے انتخاب کیخلاف تحریک انصاف سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔
تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے دلائل میں یہ نکتہ اٹھایا کہ سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس کی تشریح میں یہ نہیں کہا کہ اطلاق ماضی سے نہیں ہو گا۔
بیرسٹرعلی ظفر نے نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ کے مطابق منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہو گا اور سیٹ بھی نہیں رہے گی۔
وکیل کے مطابق آئین کی شق تریسٹھ اے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے سے آئین کا حصہ ہے اور فیصلے کا اطلاق بھی ماضی سے ہوگا۔
عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.