پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرین سیمی کو ستارہ پاکستان ایوارڈ سے نوازدیا گیا

Published 30 May, 2022 12:34pm 1 min read

پشاور زلمی کے سابق کپتان اورکوچ ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور خدمات پر حکومت پاکستان نے گزشتہ سال ستارہ پاکستان کا اعلان کیا تھا ۔

ستارہ پاکستان کا اعزاز ڈیرن سیمی نے اپنے ملک سینٹ لوشیا میں وصول کیا، سیمی شلوار قمیض پہن کر ایوارڈ وصول کرنے پہنچے۔

اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ ان کیلئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے اور وہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.