عوام مہنگائی میں پس گئے، دل پر پتھر رکھ کر مشکل فیصلہ کیا، شہبازشریف

Updated 28 May, 2022 12:14pm 1 min read

لاہور: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی میں پس گئے ہیں، دل پر پتھر رکھ کر مشکل فیصلہ کرنا پڑا ہے۔

شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عوام کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں ہیں، عوام کے پاس کاروبار اور ملازمت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایٹمی دھماکےکئے، تو کسی کو دھمکی نہیں دی، ان سے کہا کہ جناب صدر یہ ہمارے دفاع کا معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لیئے وزیراعظم شہبازشریف اسپیشل سینٹرل کورٹ پہنچے تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.