پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، 6 دن کی ڈیڈ لائن پرغور کیا جائے گا
1 min readپاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں حقیقی مارچ میں دی گئی 6 دن کی ڈیڈ لائن پر غور کیا جائے گا۔
آج نیوز کے مطابق چئیرمین عمران خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔
اجلاس میں حقیقی مارچ میں دی گئی 6 دن کی ڈیڈ لائن اور اگلی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا جبکہ دوبارہ مارچ کرنے پر بھی سوچا جائے گا۔
تاہم اجلاس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شاہ فرمان ،اسد عمر،محمود خان سمیت دیگر ممبران شرکت کریں گے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.