ملک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

Published 23 May, 2022 04:45pm 1 min read

کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

بینک دولت پاکستان کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 79 پیسے مہنگا ہو کر 200 روپے 93 پیسے پر بند ہوا ہے۔

جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 200 روپے 14 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 202 روپے 25 پیسے ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.