دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل کی درخواست عدم پیروی پر خارج

Published 19 May, 2022 03:31pm 1 min read

لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے دائر میڈیکل کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے دعا زہرا کے میڈیکل کیلئے کراچی کے تفتیشی افسر کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ دعا زہرا کی مرضی کے بغیر میڈیکل کروانے کا حکم نہیں دیا جاسکتا، کسی بھی لڑکی کے میڈیکل کا حکم اس کی اجازت کے بعد ہی دیا جا سکتا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے ریمارکس دیئے کہ دعا زہرا کمرہ عدالت میں موجود نہیں۔

تفتیشی افسر نے درخواست مناسب جواز کے بغیر دائر کی اس لئے خارج کی جاتی ہے۔

عدالت نے کیس کو 3 بار انتظار میں رکھ کر خارج کرتے ہوئے کہا کہ باربار کیس کی آواز دینے کے باوجود کوئی پیش نہیں ہوا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.