شریف فیملی کی تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے فی کلو دینےکا فیصلہ
1 min readلاہور: شریف خاندان کی ملکیت تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے فی کلو کے حساب سے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چینی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے فوری ایکشن لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی ٹیم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے تمام شوگر ملز کو چینی 70 روپےکلو فروخت کرنے کی ہدایت جب کہ انہوں نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.