جامعہ کراچی بدترین سیکیورٹی اورانتظامی بحران کا شکار

Updated 12 May, 2022 04:16pm 1 min read

جامعہ کراچی میں خودکش بم دھماکے کے بعد بدترین سیکورٹی اور انتظامی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق طلبا اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی معمول بن گئی ہے جبکہ بڑی تعداد میں طلبا کی ذاتی سواریوں کو باہر روک دیا گیا۔

تاہم واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبا کی موٹرسائیکلیں بڑی تعداد میں میدان میں پارک ہیں۔

اس کےعلاوہ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طالب علم کی سکیورٹی اہلکار کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی ہے۔

فوٹو: جامعہ کراچی فیس بک پیچ
فوٹو: جامعہ کراچی فیس بک پیچ

واضح رہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد سیکورٹی کے پیش نظر طلبا چیکنگ کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

جس کے بعد لمبی قطاروں کے سبب طلبا کو شدید مشکلات کرنا پڑ رہا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.