چوہدری شجاعت نے صحت سے متعلق غلط خبروں کی گردش پر وضاحت کردی

Published 11 May, 2022 10:41pm 1 min read

لاہور: سابق وزیراعظم و سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے سوشل میڈیا پر صحت سے متعلق غلط خبریں گردش کرنے پر وضاحت جاری کردی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں جن پر دیہان دینے کی ضرورت نہیں۔

اس ضمن میں چوہدری شجاعت کے صاحبزادے سالک حسین نے بھی ایک ٹوئٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر ان کے والد کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.