عامرلیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے بھی تنسیخ نکاح کا مقدمہ درج کردیا
1 min readبہاولپور: عامرلیاقت حسین کی تیسری شادی کا بھی ڈراپ سین ہوگیا، عامرلیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ نےتنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کردیا۔
دانیا شاہ نے کہا ہے کہ عامر لیاقت جیسےدیکھتےہیں ویسی بالکل نہیں ہیں، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت نشہ کی حالت میں تشدد کیا کرتے تھے، تنسیخ نکاح سمیت دیگر مقدمات دائرکردیئےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عامرلیاقت اہلخانہ کو دھمکیاں دےرہےہیں، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازہمیں تحفظ فراہم کریں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.