سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی گرفتاری کیلئے فیصل آباد پولیس کا چھاپہ
1 min readاسلام آباد: مدینہ منورہ کی توہین کے تحت درج مقدمے میں شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے بعد اب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتای کیلئے فیصل آباد پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد عوامی مسلم لیگ کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا، اسلام آباد پولیس بھی فیصل آباد پولیس کے ہمراہ تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید موقع پر موجود نہ تھے، جس کے باعث شیخ رشید کو گرفتار نہ کیا جاسکا، گرفتاری کیلئے فیصل آباد پولیس کے مزید چھاپے مارنے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.