سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر پیر کو ہوگی
1 min readریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے تحت اب عیدالفطر پیر کو ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیئے اجلاس ہوا تاہم چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی۔
سعودی سپریم کورٹ کے مطابق رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہوگا اور یکم شوال عید الفطر دو مئی بروز پیر کو ہوگی۔
اس کے علاوہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کل بروز اتوار شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کرے گی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.