اے این پی نے وزیراعظم کے ساتھ سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت کرلی

Published 27 Apr, 2022 09:29am 1 min read

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت کرلی۔

اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ورکن قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ وزیراعظم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی دعوت دی، سرکاری سطح پر عمرہ کی ادائیگی ہماری روایات نہیں۔

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے قومی یکجہتی کے طور پر دورہ سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دینی فریضے کی ادائیگی انفرادی عمل ہے، پہلے بھی ادا کئے ہیں اور ادا کرتے رہیں گے۔

اے این پی رہنماء امیر حیدر خان ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے نئی حکومت اسی طرح قومی یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے تمام سیاسی لیڈرشپ کو اعتماد میں لے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.