دہشت گردی کا واقعہ پاک چین دوستی پر براہ راست حملہ ہے: دفتر خارجہ
1 min readاسلام آباد: جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے پر دفتر خارجہ نے بھی افسوس اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتکار کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کی شدیدمذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کاواقعہ پاک چین دوستی پربراہ راست حملہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے اس عمل کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
خیال رہے کہ جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے چار افراد میں تین چینی شہری بھی شامل ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.