کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

Published 26 Apr, 2022 10:11am 1 min read

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا، درجہ حرارت 38 سے 40ڈگری تک جائے گا جبک گرمی کی شدت 2 مئی تک برقرار رہے گی۔

کراچی والوں تیار ہوجاؤ آج سے گرمی کی شدت عوام کو خوب ستائے گی، شہر قائد میں سورج آج سے آگ برسائے گا ، درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کی یہ لہر 26 سے 2 مئی تک برقرار رہے گی۔

کراچی والے کہتے ہیں ایک جانب لوڈ شیڈنگ اور اوپر سے گرمی کی شدت محسوس ہونی شروع ہوگئی ہے،گرمی تو برداشت کرنا ہی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج 26 اپریل سے درجہ 29 اپریل تک درجہ حرارت 38 تک جائے گا جبکہ 29 سے 2 مئی تک درجہ حرارت 40 کو چھو سکتا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.