دعا زہرہ کے بعد کراچی میں ایک اور مبینہ اغوا کا معاملہ

Published 24 Apr, 2022 09:28pm 1 min read

کراچی میں اب تک 14 برس کی دعا زہرہ کے اغوا کا معاملہ حل نہیں ہوا ہے کہ شہر میں اس نوعیت کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔

نمرہ نام کی ایک لڑکی 20 اپریل کو کراچی کے علاقے سعود آباد سے اغوا ہوئی۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے آج نیوز کو بتایا کہ دعا زہرہ کے کیس میں ابھی تک کوئی ایسی چیز سامنے نہیں آئی ہے۔

دعا زہرہ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

• دعا زہرہ کو کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے 16 اپریل کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔

• 14 برس کی دعا زہرہ کے مبینہ اغوا کے بعد اس کے والد نے پولیس میں شکایت درج کراوئی تھی۔

• بعد ازاں ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں ایک لڑکی کو اکیلے گھر سے نکل کر ایک گاڑی میں بیٹھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ فوٹیج دعا زہرہ کی ہے۔ تاہم ان کے والد کا کہنا تھا کہ فوٹیج میں دکھائی گئی لڑکی دعا زہرہ نہیں ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.