کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھ نکال دیں گے، ترجمان پاک فوج

Published 24 Apr, 2022 09:58am 1 min read

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہےکہ کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکال دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز دن رات سازشوں اور تھریٹس کیخلاف کام کر رہی ہیں، اگر کسی نے پاکستان کیخلاف کوئی بھی سازش کرنے کی کوشش کی تو اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکال دیں گے، ملک کے انٹیلی جنس ادارے اور ایجنسز ملکی دفاع کیلئے بھرپور کام کررہے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.