افغانستان کے شہر قندوز کی مسجد میں دھماکہ، 33 افراد جاں بحق
1 min readافغانستان کے قندوز نامی شہر میں واقع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران زور دار دھماکہ ہوا ہےجس کے نتیجے میں 33افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کی رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان کے شہر قندوز میں مقام سکندر مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات موسول ہوئی ہیں۔
ایک نرس نے اے ایف فی کو بتایا کہ دھماکے کے بعد سے تقریباً 30 سے 40 زخمی افراد ضلعی اسپتال علاج کے لیے داخل ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل افغانستان کے تین شہر بشمول دارالحکومت کابل، مزار شریف اور قندوز میں دھماکوں کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ دولتِ اسلامیہ (داعش) نے گزشتہ روز کے مزار شریف پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.