افغان طالبان نے ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد کردی
1 min readافغانستان میں طالبان حکومت نے غیر اخلاقی مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک اور انکاؤنٹر گیم پب جی پر پابندی عائد کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اناطولو ایجنسی‘ کے مطابق عبوری انتظامیہ کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے ٹوئٹر پر ایک مختصر بیان میں اعلان کیا کہ ٹک ٹاک نوجوان نسل کو گمراہ کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی مشہور انکاؤنٹر گیم PUBG کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان ٹیلی ویژن چینلز کو "غیر اخلاقی" مواد اور پروگرام "جتنا ممکن ہو" نشر کرنے سے روکا جائے۔
تاہم انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور آئی ٹی کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرے گی۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک اور پب جی پر پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کی حکومتیں بھی پابندی لگاتی رہی ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.