برطانوی وزیراعظم تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ہندوستان کا دورہ کریں گے

Published 17 Apr, 2022 12:53pm 1 min read

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن 21 سے 22 اپریل تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ نے اتوار کو کہا کہ یہ بطور وزیر اعظم ہندوستان کا ان کا پہلا دورہ ہوگا۔

دریں اثنا 2 روزہ ملاقات کے دوران برطانوی وزیر اعظم 21 اپریل کو پہلے احمد آباد اتریں گے اور پھر دہلی روانہ ہوں گے۔

برطانوی دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیر اعظم تجارت، دفاع اور یوکرین کے بحران پر بات چیت کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بورس جانسن کو کورونا کے سبب 2 بار ہندوستان کا دورہ منسوخ کرنا پڑا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.