عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، فیصل جاوید
1 min readپاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کچھ ہفتوں کے بعد عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ انشاء اللہ اب سے کچھ ہفتوں کے بعد عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔
تاہم سوشل میڈیا پر گزشتہ 5 روز سے ’’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جبکہ 60 لاکھ سے زائد افراد اس ٹرینڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف کے حمایت کرنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلائے جانے والے ہش ٹیگ میں لاکھوں لوگ شامل ہوچکے ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.