سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری
1 min readاسلام آباد: الیکشن کمیشن اَف پاکستان (ای سی پی) نے صوبہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ای سی پی نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں کُل 14 اضلاع بشمول جیکب آباد، قمبر شہادت گھوٹ، شکار پور، لاڑکانہ، گھوٹکی، خیرپور، سکھر، نوشیرو فیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میر پور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر اور کشمور کندھکوٹ شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ان اضلاع میں 26 جون 2022 کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، کاغذات نامزدگی 10 مئی سے 13 مئی تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائے جائیں گے جبکہ پبلک نوٹس 28 اپریل کو ریٹرننگ افسران اپنے دفاتر میں جاری کریں گے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.