اداروں کے خلاف پروپیگنڈا میں ہمارے لوگ شامل نہیں: گورنر پنجاب

Published 13 Apr, 2022 12:16pm 1 min read

گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف پروپیگنڈا میں ہمارے لوگ شامل نہیں۔

لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کےلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،قوم جلد ان لوگوں کے اصلی چہرے دیکھ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ کو فوری طورپر الیکشن میں جانا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں کے تحفظ کے لئے ہی حکومت میں آئے تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.