امریکا میں مسلح شخص کی ٹرین اسٹیشن پر فائرنگ، 29 افراد زخمی

Published 13 Apr, 2022 03:18am 1 min read

نیو یارک: امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بروکلن کے سب وے اسٹیشن پر ایک مسلح نا معلوم شخص کی فائرنگ سے 29 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا سی این این کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شہر کے 36 اسٹریٹ پر پیش آیا جہاں گیس ماسک پہنے ایک مسلح شخص نے پہلے ایک ڈبہ پھینکا جس سے دھواں نکلا اور بھگدڑ مچ گئی جس کے بعد سب وے اسٹیشن پر موجود افراد پر اندھا دھن فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 29 زخمی افراد میں 10 افراد فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کو معطل کردیا ہے اور جائے وقوعہ کے اطراف کے اسکولوں کو بھی بن کردیا ہے جبکہ پولیس کو ریلوے اسٹیشن سے دھماکا خیز آلات بھی ملے ہیں جو پھٹنے میں ناکام ہوئے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.