چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 اپریل کو طلب کرلیا

Published 12 Apr, 2022 03:45pm 1 min read

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 اپریل کو طلب کر لیا، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی مستقلی پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی زیر صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 اپریل کو ہو گا، جس میں لاہور ہائیکورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا جائے گا۔

ایڈیشنل ججز سہیل ناصر، شکیل احمد اور جسٹس صفدر سلیم کی مستقلی پر غور ہوگا، جسٹس ندیم ارشد،جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق اور جسٹس عابد حسین چٹھہ سمیت جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس محمد رضا قریشی کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔

جبکہ ایڈیشنل ججز شان گل اور جسٹس راحیل کامران کو بھی مستقل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.