عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا، بنی گالہ روانہ

Updated 10 Apr, 2022 01:24am 1 min read

وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس خالی کردیا وہ بنی گالہ روانہ ہوگئے ہیں۔

سما نیوز کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔

قبلِ ازیں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دو بار وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس بلایا گیا، جس کے بعد انہون نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس خالی کرتے ہوئے اپنے عملے کے ہمراہ بنی گالہ منتقل ہوگئے ہیں۔

ؒواضح رہے کہ کابینہ کے ارکان کا بھی وزیراعظم ہاؤس میں داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے.

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.