علیم خان گروپ نے پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے انکار کردیا
1 min readعلیم خان گروپ نے پرویزالٰہی کوپنجاب کی وزارت اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔
ترجمان علیم خان گروپ میاں خالد محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الٰہی کو بلاتے تھے ہم وہ دہرا نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے 4 سال ایک بے ایمان اورنکمے عثمان بزدار کو مسلط رکھا، اب پرویزالٰہی کونامزدکردیا جو قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی ارکان میں سے کوئی ایک بھی وزیراعلیٰ بننے کا اہل نہیں تھا؟۔
خالد محمود نے کہا کہ تحریک انصاف کے ہرمخلص کارکن کو پرویزالہی کی نامزدگی پراعتراض ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئی سودے بازی نہیں کرینگے،اپوزیشن کا غیرمشروط طورپرساتھ دینگے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.