اس سال 22 پریس کلبوں میں ڈیجیٹل اسٹوڈیوز بنائیں گے: فواد چوہدری

Updated 30 Mar, 2022 01:55pm 1 min read

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رواں سال ڈیجیٹل اسٹوڈیوز اور لیبز کی سہولت کی فراہمی کے لیے 22 پریس کلبوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اپنے ٹویٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ ان پریس کلبوں کو جدید اسٹوڈیوز اور آلات ملیں گے،اس سے مقامی صحافی ڈیجیٹل جرنلزم کی جدید تکنیک استعمال کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت پریس کلبوں میں فرنیچر اور ساؤنڈ سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں لاہور، سکھر ، حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد شامل ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.