کراچی: اے این ایف کی کارروائی، 30 کلو منشیات برآمد
1 min readکراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انسداد منشیات فورس اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک بھیجے جانے والے کارگو سے 30 کلو منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طورپر کروڑوں روپے مالیت کی 30 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ کارگو سے برآمد کی جانے والی آئس تولیوں میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ایک اور کارروائی میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 3 کلو آئس برآمد ہوئی جسے خواتین کے کپڑوں میں بڑی مہارت سے جذب کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق کوریئر کمپنی کےذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 7 کلو آئس برآمد ہوئی، برآمد شدہ آئس جائے نمازوں میں جذب کی گئی تھی ۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.