سلمان خان نے اپنے دوست کے خاطر 20 کروڑ روپے ٹھکرا دیئے

Published 19 Mar, 2022 10:55am 1 min read

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان اپنے دریا دلی وجہ سے مشہور ہیں جبکہ ضرورت کے وقت کام آتے ہیں۔

سلمان خان کے قریبی دوستوں میں تیلگو سپر اسٹار چرنجیوی بھی شامل ہیں، جن کا وہ اپنے کیریئر کے آغازسے کافی عزت کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چرنجیوی نے سلمان خان کو اپنی آنے والی فلم ’گاڈ فادر‘ کے لیے مہمان اداکاری کے لیے مدعو کیا تاہم سلمان خان نے فلم میں اپنے مختصر کردار کے لیے ایک پیسہ لینے سے انکار کردیا۔

تاہم سپر اسٹار چرنجیوی کے پروڈیوسر نے سلمان خان کو بطور مہمان اداکار کے طور پر 15-20 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔

اس کے بعد چرنجیوی نے ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ وہ اپنے پیارے دوست سلمان خان کے ساتھ فلم 'گاڈ فادر' میں کام کریں گے۔

فلم اسٹار چرنجیوی نے سلمان خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ انھیں سلمان کے ساتھ کام کرکے بہت زیادہ خوشی ہوگی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.