وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دیا ہے: شیخ رشید
1 min readوزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سندھ حکومت پر اسمبلی ارکان کے ووٹوں کی "خرید و فروخت" کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے "جمہوریت کے خلاف سازش" قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پولیس کو سندھ ہاؤس میں نہیں بھیج رہے ہیں کیونکہ وہ (پی ٹی آئی کے منحرف قانون ساز) پیسے کے لالچ کی وجہ سے سندھ ہاؤس گئے تھے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ معاملہ اسمبلی ممبرز اور ان کے حلقوں کے درمیان تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو پیسے کی طرف راغب کیا گیا،اور یہ بہت اچھی بات ہے کہ وہ "بے نقاب" ہو گئے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلایا جا سکتا ہے جبکہ حکومت نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر 21، 22 اور 23 مارچ کو دارالحکومت میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.