پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں 4 بڑے جلسوں کا اعلان کردیا

Published 17 Mar, 2022 02:05pm 1 min read

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں 4بڑے جلسوں کا اعلان کردیا، چترال، اپردیر، ملاکنڈ اور کرم میں جلسے ہوں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، اپردیر، مالاکنڈ اور کرم ایجنسی میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو چترال میں 20مارچ بروزاتوار کو جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ 21 مارچ کو اپر دیر میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری 22 مارچ بروز منگل کو مالاکنڈ اور 25 مارچ بروز جمعے کو کرم ایجنسی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.