اداکار عامر خان نے دوسری شادی کی ناکامی پر خاموشی توڑ دی

Published 14 Mar, 2022 05:34pm 1 min read

بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے دوسری اہلیہ سے علیحدگی کے متعلق وجہ بتا دی ہے۔

مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ دوسری اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ شادی کچھ مسائل کی بنیاد پے ختم ہوئی لیکن ان کی موجودگی اور ان کے جانے بعد بھی اداکار کی زندگی میں کوئی دوسری خاتون نہیں ہیں۔

بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی دونوں اہلیہ رینا دتا اور کرن راؤ کو معمولی سمجھا، کیرئیر بنانے کی دوڑ میں فیملی کو وقت دینے اور ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے نہ نبھا سکے جس پر انہیں افسوس ہے۔

خیال رہے کہ عامرخان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی جن سے ان کے 2 بچے جنید خان اورآئرا خان ہیں اور رشتے کے16 برس بعد دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

اس کے علاوہ ان کی دوسری شادی فلم ساز کرن راؤ سے 2005میں ہوئی جن سے انہوں نے گزشتہ برس کے جولائی میں علیحدگی اختیار کی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.