مسلم لیگ (ن) نے بھی کارکنوں کو ڈی چوک پر جمع ہونے کی کال دے دی

Published 14 Mar, 2022 01:24pm 1 min read

اسلام آباد:حکومت کے بعد مسلم لیگ (ن)نے بھی کارکنوں کو ڈی چوک پر جمع ہونے کی کال دے دی۔

مسلم لیگ (ن) نےبھی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنےکی کال دے دی،کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنےکیلئےتیار رہنےکی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ن لیگ کےصوبائی،ڈویژنل اورضلعی عہدیداروں کوبھی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءرانا ثنا اللہ نے پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں سے کہا ہے کہ کارکن ڈی چوک پہنچےکیلئےتیاررہیں اورپارٹی قیادت کی کال کا انتظارکریں،جیسے ہی ہدایات جاری ہو ،اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کردیں،ڈی چوک پر عوامی قوت دکھائیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.