ایلون مسک کی کونسی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے؟
2 min readمعروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے گزشتہ روز کرپٹو کرنسی کے متعلق ٹوئٹ کی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
عام طور پر ایلون مسک ڈوگ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی کے متعلق سوشل میڈیا بلخصوص سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیمہ گوئیاں کرتے رہتے ہیں لیکن بٹ کوائن کے بانی کے حوالے سے اس ٹوئٹ نے صارفین کی توجہ مرکوز کرلی ہے۔
یہ بات واضح ہے کہ اسپیس ایکس کے بانی کرپٹو کرنسی کے حامی ہیں اس لیے کچھ عرصے قبل ان کی کمپنی کو گاڑی کے بدلے بٹ کوائن کو ادائیگی کے طور پر قبول کرتے دیکھا جا چکا ہے۔
ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ایک تصویر شائع کی جس میں مختلف ٹیک کمپنیوں کے نام ترتیب وار لکھے تھے تاہم ان ناموں کے مختلف حصوں پر سرکل کرکے انہیں نمایاں کیا گیا جس کو ' ستوشی ناکاموتو' پڑھا جاسکتا ہے۔
کرپٹو کرنسی کی فہرست میں اؤل نمبر پر قائم رہنے والا بٹ کوائن مبینہ طور پر جاپانی شہری ستوشی ناکاموتو کی جانب سے لانچ کیا گیا تھا جس کا نام ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بھی شائع کیا ہے۔
مسک کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے امریکی تاجر اور کرپٹو تجزیہ کار مائیکل سیلر سمیت صارفین بھی منفرد تبصرے دینے لگ گئے ہیں اور اس ٹوئٹ کو فی الوقت 5 لاکھ سے زائد لائکس اور 71 ہزار ری ٹوئٹس موصول ہوچکی ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.