جنگ کے دوران دو یوکرینی فوجی رشتہ ازدواج میں مسلک ہوگئے
1 min readکیف: یوکرین میں جاری روسی حملے کے باوجود دو یوکرینی علاقائی دفاع کے فوجیوں نے کڑے وقت میں شادی کرکے مثال قائم کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے لیسیا اور ویلری کے درمیان مختصر تقریب کی ویڈیو شائع کی جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور اب تک اسے تقریباً 18ملین صارفین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کسی ہال یا سجے ہوئے مقام کے بجائے سڑک پر منعقد کی ہے جہاں وردی میں ملبوث ان کے ساتھی بھی شریک ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے پولیٹیکو کے مطابق یوکرین کی علاقائی دفاع فورس سویلین ریسروسٹوں کی ایک فوجی شاخ ہے جو روس کے مقابل جنگ میں مصروف ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.