ہر کوئی یوکرین روس جنگ کو روکنے کیلئے نریندر مودی کی مدد چاہتا ہے، ہیما مالنی
1 min readبھارتی اداکارہ اور بی جے پی رہنما ہیما مالنی نے کہا ہے کہ ہر کوئی یوکرین روس جنگ کو روکنے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کی مدد چاہ رہا ہے۔
ہیما مالنی نے کہا کہ نریندر مودی کی دنیا عزت کرتی ہے اور انہوں نے اپنا نام روشن کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مودی جی ایک بڑے عالمی رہنما مانے جاتے ہیں، یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔
ہیما مالنی کے اس بیان پر ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ ردعمل دینے کہ ساتھ تنقید بھی کی ہے۔
ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خوشامد کرنے کی کوئی حد ہوتی ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ مطلب کچھ بھی کہتے رہتے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ ڈریم گرل اب ڈریم ورلڈ میں ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.