پاکستان آئندہ ماہ ای پاسپورٹ جاری کرے گا

Published 25 Feb, 2022 01:30pm 1 min read

اسلام آباد: پاکستان آئندہ ماہ سے ان ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا جو ای پاسپورٹ جاری کرتے ہیں ۔

جنگ اخبار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے بعد پاکستان کی سکیورٹی دستاویز (الیکٹرانک پاسپورٹ) کے اجراء کا تاریخی آغاز کریں گے جسے قومی دستاویز کا درجہ دیا جائے گا۔

اسی اثنا میں پاکستان کا قومی ادارہ نادرا سمیت ڈائریکٹریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس پاکستان کو اس شعبے میں بھارت پر سبقت حاصل ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ 23 سال کے وقفے کے بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ تھا۔

جس کے بعد اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تجدید کیلئے ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.