روس کا یوکرین پر حملہ: جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ

Published 24 Feb, 2022 01:10pm 1 min read

کیف:روسی افواج نےیوکرین پر حملہ کردیا جس کے جواب میں یوکرین نے 5 روسی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ کردیا۔

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے حملے کے اعلان کے بعد روسی افواج یوکرین میں داخل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کیف، ڈونباس، اڈیسہ ماریوپول سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی زوردار آوازیں آرہی ہیں۔

روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

روسی افواج نے یوکرین کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا

دوسری جانب روس نے یوکرین کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے ایئر ڈیفنس کو تباہ کر دیا ہے۔

تاہم وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کی ایئر بیسز کا انفراسٹرکچر ناکارہ بنا دیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.