وزیراعظم کا اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان
1 min readوزیراعظم عمران خان نے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان کردیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئی ٹی کے شعبے سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر وزیراعظم نے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے تاریخی پیکج کی منظوری دی۔
پیکج کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 50 نئے کاروباریوں کو سالانہ 1ارب روپے مالیت کی سیڈ فنڈنگ فراہم کرنے کے لیے پاکستان ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے.
وزیراعظم نےکہا کہ ہم آئی ٹی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کو فروغ دینےکے لیےپاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بیورو کےساتھ رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں اورفری لانسرز کےلیےٹیکس ہالیڈےاور 100فیصدFOREX RETENTION کا اعلان کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے آئندہ چند سال میں آئی ٹی کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک بڑھانے کے اپنے وژن پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے آئی ٹی انڈسٹری کو کاروبار کرنے میں آسانی اور عالمی سطح پر دستیاب بہترین مراعات فراہم کر کے اسے آگے بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.