جماعت اسلامی کا کراچی میں سٹریٹ کرائمز کے خلاف احتجاجی مہم کا اعلان

Published 20 Feb, 2022 07:00pm 1 min read

کراچی: جماعت اسلامی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے ہوئے گراف کو دیکھتے ہوئے احتجاجی مہم کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافے پر کراچی کے 50 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا مرکزی احتجاج کلفٹن کے دو تلوار میں ہوگا۔

انہوں نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کا ذمہ دار حکومت سندھ کو ٹھہرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ پولیس فورس کا 50 فیصد پروٹوکول ڈیوٹی کے لیے استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے سرپرستوں کے خلاف سوموٹو کارروائی کا مطالبہ کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.