اے این ایف کی راولپنڈی میں کارروائی، منشیات آسٹریلیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Published 20 Feb, 2022 11:32am 1 min read

راولپنڈی:اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے آئیس جیکٹوں میں چھپا کر آسٹریلیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

حکام کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر راولپنڈی میں چھاپہ مارا اور کارگو کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل کو چیک کیا تو جیکٹوں کے اندر پولیتھین کی چھوٹی تھیلیوں میں بھر کر نہایت مہارت سے چھپائی گئی 824 گرام آئس برآمدہوئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ پارسل اسلام آباد کے رہائشی سعود الحق کی جانب سے آسٹریلیا میں مقیم ظفر حسین نامی شخص کیلئے بک کروایاگیاتھا، منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.