ملائیشیا : خاتون وزیر کا مردوں کو ضدی بیویوں کی پٹائی کا مشورہ

Published 19 Feb, 2022 05:49pm 1 min read

ملائیشیا کی ایک خاتون وزیر نے مردوں کو انوکھا مشوری دیا ہے کہ وہ اپنی ضدی بیویوں کی پٹائی لگا دیں۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئےملائیشیا کی خاتون وزیر برائے خانگی امور و سماجی امور سیتی زیلا محمد یوسف نے مردوں کو مشورہ دیا کہ اپنی ضدی بیویوں کی پٹائی لگائیں۔

وزیر برائے خانگی امور کا کہنا تھا کہ اگر بیویاں بات چیت کے ذریعے سمجھانے پر اپنے رویے سے باز نہ آئیں تو پہلے انہیں 3 روز کیلئے چھوڑ دیں۔

ملائیشیا کی خاتون وزیر نے مزید کہا کہ اگر پھر بھی بیوی اپنی ضد پر اڑی رہے تو مرد سختی کیلئے اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھا سکتا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.